پاکستانی ذرائع کے مطابق میرانشاہ کے قریب ڈانڈے درپہ خیل کے علاقے میں امریکی جاسوس طیارے سے ایک مکان پر دو میزائل داغے گئے، جو طالبان کمانڈر جلال الدین حقانی سے وابستہ ایک گروپ کا مرکز بتایا جاتا ہے۔ حملے میں بارہ افراد جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے ہیں۔یاد رہے کہ شمالی وزیرستان اور جنوبی وزیرستان پر ماضی میں بھی امریکی جاسوس طیاروں کے میزائل حملے ہو چکے ہیں۔ ان حملوں میں غیر ملکی مقامی طالبان اور پنجابی طالبان کے علاوہ عام شہری بھی جاں بحق ہوئے ہیں۔گذشتہ ہفتے بھی شمالی وزیرستان میں امریکی جاسوس طیارے سے ایک مکان کے قریب ایک گاڑی پر میزائل حملہ ہوا تھا جس کے نتیجہ میں تین افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے تھے۔ حملے میں ایک گاڑی بھی تباہ ہوئی۔ابھی تک یہ معلوم نہیں کہ میزائل حملے میں کوئی غیر ملکی ہلاک ہوا ہے یا نہیں۔ادھر پولیٹیکل انتظامیہ نے میران شاہ، تحصیل میر علی اور ڈوسلی میں صبح چھ بجے سے غیر معینہ مدت کے لئے کرفیو نافذ کردیا ہے۔
15 جون 2009 - 19:30
News ID: 167882
پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں جمعہ کی صبح ایک مشتبہ امریکی ڈرون حملے میں کم سے کم بارہ افراد کے ہلاک اور تین زخمی ہو گئے۔